Masael Quetta

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد کمرشل پروازیں شروع ہوگئیں ، کابل سے پہلی غیر ملکی کمرشل پرواز روانہ ہوگئی

1 680

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد کمرشل پروازیں شروع ہوگئیں ، کابل سے پہلی غیر ملکی کمرشل پرواز روانہ ہوگئی۔

پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) دنیا کی پہلی ائیر لائن ہے جس کی مسافر پرواز طالبان حکومت کے قیام کے بعد سب سے پہلے کابل پہنچی اور پھر کابل سے واپس اسلام آباد پہنچ گئی۔

- Advertisement -

کابل پہنچنے والی پرواز میں صرف 10مسافر سوار تھے جن میں بیشتر عملے کے ارکان تھے ، جبکہ اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں70افراد سوار تھے جن میں غیر ملکی امدادی اداروں میں کام کرنے والے افراد کے رشتہ دار بھی شامل تھے،۔

دوسری جانب کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی خواتین ڈیوٹی پر واپس آگئیں۔

گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر تعینات افغان پولیس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر واپس آگئے تھے اور وہاں تعینات بدری فورس کے دستوں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.