صدارتی الیکشن کی رات اُن کے والد جناب آصف علی زرداری نے فضل الرحمٰن کو کونسی مجبوریاں بتا کر معذرت کی تھی؟
(مسائل نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے چند سوالات پوچھ لیے۔
ایک بیان میں راشد محمود سومرو نے استفسار کیا کہ جناب بلاول بھٹو زرداری بتائیں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم تحریک کس کے کہنے پر ناکام کروائی؟
انہوں نے سوال کیا کہ پی پی چیئرمین بتائیں کہ 2018 انتخابات میں وزیراعظم کےالیکشن میں شہباز شریف کو کس کے کہنے پر ووٹ نہیں دیا؟
جے یو آئی کے صوبائی رہنما نے استفسار کیا کہ جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب بتائیں صدارتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمٰن کے مقابل اپنا امیدوار اعتزاز احسن کس کے کہنے پر کھڑا کیا؟
اُن کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین یہ بھی بتائیں کہ صدارتی الیکشن کی رات اُن کے والد جناب آصف علی زرداری نے فضل الرحمٰن کو کونسی مجبوریاں بتا کر معذرت کی تھی؟