بہت جلد اداکار عمر شریف کو ویزا جاری ہو جائے گا
(مسائل نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ بہت جلد اداکار عمر شریف کو ویزا جاری ہو جائے گا۔
پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی صحت کی حالت کے حوالے سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں شہباز گِل نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آفس نے عمر شریف کے ویزے کے تمام کوائف متعلقہ سفارت خانے بھجوا دیئے ہیں۔
شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے خاندان کے تعاون سے کوائف متعلقہ سفارت خانے بھجوائے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے، ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔