لاہور (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو بڑوں کی بیٹھک ہوئی ہے ، جس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے مستقبل کے بارے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے دریافت کیاہے ، وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام کا خواہش مند ہوں ۔
نجی ٹی وی جی این این کی رپورٹ کے مطابق وسیم خان کی خواہش پر رمیز راجہ نے حتمی فیصلے کیلئے دو ماہ کا وقت مانگ لیا اور جواب دیا کہ چیزوں کی جانچ پڑتال کیلئے دو ماہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوری فیصلے نہیں کرنا چاہتا ، پہلے معاملات کا جائزہ لوں گا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کامعاہدہ فروری میں ختم ہو رہاہے اور سابق چیئرمین احسان مانی نے وسیم خان کے معاہدے کی توسیع نئے چیئرمین کے اختیار میں دیدی تھی ۔