Ultimate magazine theme for WordPress.

پشاور میں بھائی نے اپنے ہی بھائی اور بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

0 365

پشاور(مسائل نیوز) پشاور میں بھائی نے اپنے ہی بھائی اور بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ داؤد زئی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔ پشاور کے نواحی علاقہ داؤد زئی میں صفی اللہ ولد خان شاہ نامی شخص اپنے بڑے بھائی اسرار علی شاہ اور اس کی بیوی مسماۃ شہناز کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
داود زئی پولیس اسٹیشن نے مقتول کے دوسرے بھائی عبیداللہ شاہ ولد خان شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم صفی اللہ کو اپنی بھابھی کے کردار پر شک تھا ۔ ملزم اس حوالے سےکئی مرتبہ مقتول بھائی اسرار علی شاہ سے بات بھی کر چکا تھا۔ لیکن پیر کی علی الصبح صفی اللہ کی ایک مرتبہ پھر اپنے بھائی اور بھابھی سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر ملزم دونوں کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

- Advertisement -

پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل و غارت کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے قبل میانوالی میں دہرے قتل کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر بھائی نے دو شادی شدہ بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کا واقعہ پپلاں شہر کے محلہ طارق آباد میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر راحیل شیخ نامی نوجوان نے دو بہنوں کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.