Masael Quetta

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹس کو مزید تحفظ فراہم کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف

0 69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹس کو مزید تحفظ فراہم کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے کچھ عرصے پہلے موبائل صارفین کی چیٹس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فنگر پرنٹ لاک کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

جشن آزادی پر باجے بجانے والےہوشیار،دفعہ 144نافذ

چیٹ لاک نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین مخصوص چیٹس کو دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھنے کے لیے لاک کر سکتے ہیں اور صرف ان کے فنگر پرنٹ سے ہی وہ چیٹ اوپن ہوتی ہے۔اب یہ فیچر واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چیٹس کو موبائل ڈیوائسز جتنا تحفظ حاصل نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے چیٹس کو پاس ورڈ سے لاک کرنے کا آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ پرائیویسی کو زیادہ تحفظ مل سکے۔

 

- Advertisement -

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر اسکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔

 

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو دفاتر میں واٹس ایپ کو ویب ورژن میں استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح اگر ان کا کمپیوٹر کھلا رہ جائے تو بھی انہیں فکر نہیں ہوگی کہ کوئی ان کی ذاتی چیٹس کو دیکھ سکے گا۔فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ ویب کے بیٹا ورژن میں چند صارفین کو دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

مگرمچھوں کی حیران کن ویڈیو وائرل، یقین کرنا مشکل

خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے نومبر 2022 میں واٹس ایپ ویب کے لیے اس فیچر کی تیاری کا اعلان کیا گیا تھا۔کئی ماہ تک کمپنی کے اندر اس فیچر کی آزمائش کی گئی اور اب جاکر اسے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔اگر آپ بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر دستیاب ہو، اگر نظر نہ آئے تو چند دن تک آپ اسے استعمال کر سکیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.