ریڈیو پاکستان کے مرکزی یونین قیادت کا دورہ کوئٹہ
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )
- Advertisement -
یونائیٹڈ اسٹاف آرگنائزیشن (سی بی اے) یونین ریڈیو پاکستان کی مرکزی قیادت احمد نواز خان نیازی (چیئرمین) محمد اعجاز (سیکرٹری جنرل) نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ اسٹیشن کا دورہ کیا اسٹیشن پہنچنے پر یونین کے نمائندوں اور ملازمین نے انکا پرتپاک استقبال کیا. یونین نمائندوں کا ملازمین کے ساتھ تعارفی نشست ہوئی جہاں ملازمین نے اپنے مسائل سے مرکزی قیادت کو آگاہ کیا
ملازمین کے مسائل سننے کے بعد مرکزی قیادت نے ملازمین سے خطاب بھی کیا اس موقع پر چیئرمین( سی بی اے) یونین احمد نواز خان نیازی نے کہاں کے ریڈیو پاکستان کو محمد عاصم کھچی صاحب جیسے مہربان اور ملازم دوست ڈی جی کا انتخاب حکومت کی طرف سے ریڈیو ملازمین کے لئے تحفہ ہے ڈی جی پی بی سی نے اپنے منسب کی ذمہ داری ملنے کے بعد سے ملازمین کے کہی دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے بروقت اور مؤثر اقدامات کر رہے ہیں اور ان مسائل کا حل جلد ممکن ہوگا۔
سیکرٹری جنرل محمد اعجاز نے اپنے خطاب میں کہاں کہ ریڈیو پاکستان جدید خطوط پر استوار ہونے جا رہا ہے اور ریڈیو ملازمین کیلئے آنے والا وقت بہت اچھا ہوگا تمام مسائل جلد ہونگے انشاء اللہ اس کے بعد کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان بھر کے ملازمین کے مسائل جن میں ہاؤس ہائرنگ، میڈیکل، پروموشن کے حوالے سے مرکزی قیادت سے پوچھا گیا.. ان کے جوابات میں مرکزی قیادت نے ملازمین کی آواز بننے کیلئے مکمل یقین دہانی کروائی.. ملازمین نے بھی یو ایس او (سی بی اے) یونین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا