Ultimate magazine theme for WordPress.

صوبائی کابینہ کااجلاس ، بلوچستان ایگریکلچر پالیسی کی منظوری دے دی گئی

کابینہ نے بلوچستان فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 2021 کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی

1 297

صوبائی کابینہ کااجلاس ، بلوچستان ایگریکلچر پالیسی کی منظوری دے دی گئی

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان ایگریکلچر پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔ مذکورہ پالیسی سے ہائی ویلیو فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، آن فارم واٹر پروڈکٹیوٹی، پیداوار میں جدیدیت اور معیاری زرعی کاروبار کو بہتر بنایا جا سکے گا۔کابینہ نے بلوچستان فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ 2021 کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی اس ضابطے کے نفاذ و عملداری سے محکمہ زراعت کی ادارہ جاتی اصلاحات بڑھانے کے لئے اس ضابطہ کے مندرجات کو مد نظر رکھتے ہوئے قواعد بنائے جائیں گے تاکہ صوبے میں فروختگی اور ترسیل جبکہ کھاد کے معیار اور فروخت کو بھی طے شدہ معیار کے مطابق رکھا جا سکے گا۔ اور رجسٹریشن اور تقسیم کاری کے عمل کو بھی واضح کیا جا سکے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بہت جلد کسان کارڈ کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ کابینہ نے ضلع ژوب میں جدید مذبح خانے اور میٹ پراسیسنگ اور پیکنگ یونٹ کے تخمینہ لاگت میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ پر چلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں

۔کابینہ نے روڈ سیکٹر سکیم ڈسٹرکٹ نصیرآباد پر نظر ثانی کی منظوری دے دی۔کابینہ کی کچی واٹر سپلائی پروجیکٹ سے متعلق کابینہ ممبران کی جانب سے مرتب سفارشات کی منظوری دے دی گئی مذکورہ پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ کا فیز 1 مکمل ہوچکا ہے جبکہ کچی واٹر سپلائی پروجیکٹ فیز ٹو سے 93 ہزار سے زائد لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ کابینہ نے پینے کے پانی کو صاف اور پینے کے قابل بنانے کے لیے پٹ فیڈر، کھیرتھر اور کچی کینال سے پینے کے پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ اور مکمل سٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا۔ اور اس مقصد کے لیے محکمہ صحت، پی ایچ ای، ماحولیات اور آپ پاشی کے سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے بلوچستان گورنمنٹ رولز آف بزنس 2021 فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔کابینہ نے نواکلی چیک پوسٹ تا وزیر اعلیٰ انیکسی دو رویہ ہنہ سڑک کی بحالی کی نظر ثانی کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے محکمہ سماجی بہبود کے زیر انتظام پروگرام بلوچستان اسپیشل چلڈرن پروگرام کے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خصوصی افراد کی اسکل ڈویلپمنٹ اور اعلی معیار کے بحالی مراکز کے قیام کے حوالے سے باقاعدہ پلان آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے۔اجلاس میں گندم کی خریداری سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ گندم کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔کابینہ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم اور اصلاحات لانے اور نئی یونین کونسلز میونسپل کمیٹیز اور میونسپل کارپوریشنز کے قیام سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کابینہ کو محکمہ بلدیات کے حکام نے یونین کونسل کی اپگرڈیشن اور انکی مالی مضمرات پر بھی تفصیلی بریفننگ دی۔ کابینہ نے اس حوالے سے مزید سفارشات اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ کابینہ اجلاس میں گزشتہ چند روز کے دوران صوبے میں مختلف واقعات کے شہداء، قبائلی اور سیاسی افراد کے انتقال پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نظام کی بہتری اور اچھی گورننس کے لیے مالی نظم و ضبط اور جامع میکنزم ناگزیر ہیں جس سے نہ صرف ترقیاتی اسکیمات کی بروقت تکمیل ممکن ہوگی بلکہ اس کے ثمرات سے مجموعی طور پر صوبے کے عوام بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔

1 Comment
  1. […] مراد جمالی (مسائل نیوز) پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال میں بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ٹریکٹروں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.