MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

آبنوشی اور آبپاشی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے : بشریٰ رند

بدقسمتی سے پچھلی حکومتوں نے زبانی جمع خرچ کے علاؤہ اس شعبے میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا

آبنوشی اور آبپاشی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے : بشریٰ رند

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک ) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پانی ایک انمول نعمت اور انسانی زندگی کا اہم جزو ہے۔پانی کو کفایت شعاری کے ساتھ استعمال کرنا ہے اور ہمارے آنے والی نسلوں کا مستقبل اسی سے وابستہ ہے۔آنے والی نسلوں کو محفوظ اور بہتر ماحول زندگی دینے کے لیے ہمیں ابھی سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے پھر شاہد پچھتانے کا فائدہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آبنوشی اور آبپاشی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے

۔تاکہ پانی کے ضیاع روکا جاسکے۔بدقسمتی سے پچھلی حکومتوں نے زبانی جمع خرچ کے علاؤہ اس شعبے میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا پانی کے کفالت کے ساتھ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت نے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے صوبے میں چھوٹے بڑے اور درمیانے درجے کے ڈیموں کی تعمیر پر خاطر خواہ توجہ دی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں آب نوشی اور آبپاشی کے مسائل سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے اس ضمن میں صوبے میں بولان ڈیم، نولنگ ڈیم، غوڑکی ڈیم،سراخولہ ڈیم اور شادیزئی ڈیم سمیت چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجر سے بہتر نمٹا جا

Leave A Reply

Your email address will not be published.