MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

گورنر بلوچستان کی تبدیلی معمول کا معاملہ اور جمہوری طرز عمل ہے :بلال خان کاکڑ

سابق گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی صوبے کیلییخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

گورنر بلوچستان کی تبدیلی معمول کا معاملہ اور جمہوری طرز عمل ہے :بلال خان کاکڑ

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک ) وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کے کوآرڈینیٹر برائے پبلک افیئرز بلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر بلوچستان کی تبدیلی معمول کا معاملہ اور جمہوری طرز عمل ہے جو جمہوریت کے حسن اور خوبی ہیانہوں نے کہا کہ سابق گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی صوبے کیلییخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاجو انہوں نے بطور گورنر بلوچستان سرانجام دیں بلال خان کاکڑ نے کہا کہ سابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے بطور گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا انہوں نے بطور گورنر بلوچستان سید ظہور شاہ آغا مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری طریقہ سے گورنر بلوچستان کی تعیناتی خوش آئند ہے گورنر چونکہ صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے لہذا امید کرتے ہیں کہ گورنر بلوچستان وفاق میں نہ صرف صوبے کی بھرپور نمائندگی کریں گے بلکہ صوبے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تاکہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر انداز میں اقدامات کر سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.