Masael Quetta

ایسا الیکشن کروائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی:وزیراعظم عمران خان

اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہی بائیو میٹرک تصدیق سے سند لے سکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

3 901

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایسا الیکشن کروائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی:وزیراعظم عمران خان

- Advertisement -

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹس کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب حکومتی ادارے غیر فعال ہوں جائیں تو حکومت عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہوجاتی ہے اور پھر عوام حکومت کی ”خدمات” کرتے ہیں اور یہ ناقص نظام کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹس کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وزارت قانون پر کام کا بہت دبا ہے اور جو فائل ادھر جاتی ہے اس کا کئی وقت تک معلوم نہیں چلتا کہ وہ کدھر کھوگئی ہے لیکن اس کے باوجود وراثتی سرٹیفکیٹس میں معاونت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سیعوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، چیئرمین نادرا سے امید ہے کہ وہ عوام کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے۔آن لائن نظام سے زمینوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکتا ہے، لینڈ رجسٹری اور دیگر ریکارڈ کی فائلیں گم یا پھر جلادی جاتی تھیں، پیپرلیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہوجاتا ہے۔ عدالت میں آدھے کیسز زمینوں سے متعلق ہوتے ہیں، قبضہ گروپ بھی اس لیے وجود میں آتے ہیں کہ زمین کے کیسز جلدی ختم نہیں ہوتے تو اس لیے ہم لینڈ ریکارڈ ٹیکنالوجی بیس کررہے ہیں۔اگست تک اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ کمپوٹر پر آجائے گا اس طرح وہاں کے لوگوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں بھرپور طریقے سے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے کرپشن کا وجود ہی نہیں رہا، کوشش ہیکہ حکومت میں ای گورننس لے کر آئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت 90 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ملک چلتا ہے، کوشش ہے اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ کاسٹ کر سکیں، پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے دوران دھاندلی ہوتی ہے، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی، ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.