پیپلز پارٹی بلوچستان کے بانی میاں سیف اللہ پراچہ کراچی میں انتقال کرگئے
(مسائل نیوز ڈیسک )
پیپلز پارٹی بلوچستان کے بانی رکن سابق سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر میاں سیف اللہ پراچہ ککراچی میں انتقال کرگئے وہ حبیب اللہ پراچہ کے بیٹے مسز ثریا اللہ دین کے بھائی ڈی آئی جی آصف پراچہ اور طارق پراچہ کے والد تھے۔ مرحوم کی میت کوئٹہ پہنچنے کے بعد نماز جنازہ کے وقت اور تدفین کا اعلان کیا جائیگاواضح رہے کہ سیف اللہ پراچہ کا شمار صوبے کے اہم اور کنگ میکر سیاستدانوں میں ہوتا تھا