کوئٹہ شہر میں بدترین لوڈ شیڈ نگ کے خلاف مختلف مقامات احتجاج اور مظاہرے
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں بدترین لوڈ شیڈ نگ کے خلاف مختلف مقامات احتجاج اور مظاہرے کئے گئے
کوئٹہ شہر میں بدترین لوڈ شیڈ نگ کے خلاف مختلف مقامات احتجاج اور مظاہرے
(مسائل نیوز ڈیسک )
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں بدترین لوڈ شیڈ نگ کے خلاف مختلف مقامات احتجاج اور مظاہرے کئے گئے مظاہرین نے ٹائرجلاہ شاہراہیںبند کرکے حکومت اور محکمہ واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کہنا ہے شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوا م نے بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج اور مظاہرے کیے بلکہ ٹائر جلاکر شاہراہیں بھی بند کردی
عوام نے محکمہ واپڈا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے نہ صرف دن کو بجلی غائب رہتی ہے بلکہ اب تو رات بھر بجلی کا نام نشان نظر نہیں آتا محکمہ واپڈا غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواب خرگوش کی نیند سورہی ہے
وفاقی وزراءاپنی کارکردگی ٹھیک کرنے ٹویٹر پر موجود ہے جبکہ حقیقی زندگی میں عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے قیمتی سامان جل گیا جس سے نہ صرف عوام بلکہ حکومتی مشینری جلنے کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں پشتون آباد کے علاقے کو بجلی سے محروم رکھا گیا ہے اگر بجلی لوڈشیڈنگ دورانیہ میں کمی نہیں کی گئی تو واپڈا دفاتر کا گھیراوں کرینگے بار بار واپڈا حکام سے شکایات کی گئی مگر شنوائی نہیں کی جاتی ہے۔