MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

نیب عدالتوں میں آج تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا،احسن اقبال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب عدالتوں میں آج تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، عمران خان نے اپنے لوگوں کو این آر او دیدیا،بابر اعوان کی عدالت لگے گی ،شوگر اسکینڈل میں ملوث حکومتی شخصیات کو کلیئر کر دیا جائے گا،حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو مدد فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کی ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پھر نیب کے جھوٹے کیس میں پیش ہوا ہوں،

- Advertisement -

آج تک حکومت ثابت نہیں کر سکی کہ کرپشن سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو۔ انہوںنے کہاکہ موجود حکومت نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،بیمار ذہین کے یہ لوگ ہیں کوئی منصوبہ نہیں ان

کے پاس۔ انہوںنے کہاکہ زلفی بخاری کو بیرون ملک بھجوا دیا گیا خصوصی طیارے پر،شوگر مافیا کے خلاف حکومت کے ادارے نے تحقیقات کی،اپنے لوگوں کو کس قانون کے تحت این آر او دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ بابر اعوان صاحب کی عدالت لگے گی اور شوگر اسکینڈل میں ملوث حکومتی

شخصیات کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ندیم بابر، عامر کیانی، ظفر مرزا ان سب کو ہٹا تو دیا گیا مگرکرپشن پر مٹی پائوکی پالیسی،اپوزیشن کے افراد کو صرف الزامات پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 150 سے زیادہ پیشیاں انہی عدالتوں میں بھگتیں۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم کو نااہل کیا گیا بغیر کسی ایپل کا حق دیئے،بھارتی جاسوس کو مدد فراہم کرنے کے لیے قانون بنا دیا،جج ارشد ملک نے ویڈیو میں کہا کہ مجھے دباو میں لا کر فیصلہ کرایا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.