Masael Quetta

حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے، فواد چوہدری

0 399

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں، اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نیانہیں کلین بولڈ کردیاہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس

- Advertisement -

منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ انکی اپنی جماعت کے سابق وزیر خزانہ کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارابس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کی آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.