اسلام آباد(مسائل نیوز) اوگرا نے مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا،مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 6.22ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ کیا گیا ہے،ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 6.22ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.21ڈالر اضافہ کیا گیا ہے،سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 21.83ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 6.87فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 23.78ڈالر فی یونٹ مقرر کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی مہنگی ہونے سے بجلی پیدا وار بھی مہنگی ہوگی۔ دوسری جانب وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے کے چنگل سے نکلیں گے تو ڈالر نیچے آئے گا، پیٹرول پر سبسڈی نے معیشت کو مالی دباؤ سے دوچار کیا،معیشت کو واپس لانا آسان کام نہیں، لیکن اسٹاک ایکسچینج پھر اوپر جائے گی۔
پیٹرول پر سبسڈی نے پاکستان کی معیشت کو مالی دباؤ سے دوچار کیا۔پیٹرول کی مد میں اس ماہ 120ارب کے نقصان کا تخمینہ تھا۔سویلین حکومت چلانے کے خرچ تین گنا زیادہ ہیں، اتنا بڑا خسارہ کوئی بھی حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔اسی وجہ سے تمام مارکیٹس میں ہلچل ہوئی اور مہنگائی پھیل رہی ہے۔ حکومت کے پاس پیسے نہ ہوں اور وہ پھر بھی سبسڈی دے تو مزید قرض لینا پڑتا ہے۔
شرح سود میں اضافے کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض 20ہزار ارب لیا۔ اس قرض کی وجہ سے پاکستان کی حکومت شدید مالی دباؤ کا شکار ہوں، عمران خان جو زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر دیئے وہ صرف تین دن کی امپورٹ کے مساوی ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ صورتحال بہت خطرناک ہے یہ کم ازکم دو گنا ہونی چاہیے، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال سے پاکستان کے معاشی دباؤ کو بڑھایا ہے۔
عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیے گئے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، آئی ایم ایف معاہدہ ہمیں دوبارہ بحال کرنا پڑا، عمران خان نے چین، سعودی عرب سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات میں مسائل پیدا کیئے۔عمران خان جواب دیں کہ 115روپے سے ڈالر بڑھ کر 179روپے پر کیوں چلا گیا؟اسٹاک ایکسچینج کو شہبازشریف پر اعتماد تھا اسی وجہ سے 1700پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن […]