وزیر اعظم لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کوکیوں رکھنا چاہتے تھے ؟اہم وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے سول ملٹری تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کابینہ اجلاس میں خود کہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں ۔
قومی اسمبلی چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم نے کلیئر کر دیا ہے کہ ان کی کوئی انا نہیں ہے ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ورانہ سپاہی ہیں،ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے 3 سے 5 نام آئیں گے،ان تین یا پانچ ناموں میں سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دی جائے گی ۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھاوزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو رکھنا چاہتے تھے،نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 ناموں میں سے فائنل نام وزیر اعظم ہی سلیکٹ کرینگے ،کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کی باڈی لینگوئج مثبت تھی ۔