وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں شیخ رشید کا تہلکہ خیز بیان ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید کی ایک پُرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو پاگل قرار دیا تھا-
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر معروف اینکر پرسن اور میزبان وسیم بادامی کے شو کا ایک پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے –
کلپ کے مطابق اینکر پرسن نے شیخ رشید سے لائیو شو میں گفتگو کرنے کے لئے کال ملائی تو وزیر داخلہ وسیم بادامی سے مخاطب ہونے کی بجائے یہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کہتے سنائی دیئے کہ بدل گئی ہے پارٹی اس دوران کسی نے پوچھا عمران خان بھی؟ جس پر عمران خان کے بظاہر قصیدے پڑھنے والے شیخ رشید کہتے سنائی دئیے پاگل ہوا ہے عمران –
شیخ رشید کا 2018 کا یہ پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-
ملک میں مہنگائی اور کاروبار ،نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی جانب سے وزیراعظم اور پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور شاید اب زیادہ لوگ شیخ رشید کی اس بات سے متفق ہیں جس کی وجہ سے صارفین یہ کلپ دوبارہ سوشل میڈیا پر شئیر کر کے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں-
جبکہ حال ہی میں اسلام آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بظاہر شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا ہے عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے آپ بہت خدمت کرتے ہیں، ملک سے غربت ختم کرنا چاہتے ہیں، آپ کو بھی ماں کی دعا ہے،مجھے بھی ماں کی دعا ہے،آپ ملک آگے لےکرجائیں گے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اسلام آباد شہر کو بھی مثالی بنائیں گے۔