Ultimate magazine theme for WordPress.

عمران نیازی کا اپنے نام کے ساتھ نیازی کا لفظ نہ لگانا نیازیوں کی توہین ہے، امیر مقام

0 181

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا اپنے نام کے ساتھ نیازی کا لفظ نہ لگانا نیازیوں کی توہین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم عمران خان کے پشتونوں سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی پشتونوں سے متعلق توہین آمیز اور حقائق کے برعکس بیان واپس لیں اور پشتونوں سے معافی مانگیں۔

انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ تمام پشتونوں کو کسی عسکریت پسند گروہ سے نتھی کرنا صرف سازش ہی ہوسکتی ہے، عمران نیازی پشتونوں کی تاریخ پر اوٹ پٹانگ بیان دینے کے بجائے نیازیوں کی تاریخ بیان کرے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام پشتونوں کو ٹی ٹی پی کا حصہ بتانا ایسے ہی ہے جیسے ایک سرنڈر پر تمام نیازیوں کو بزدل ٹھہرانا، عمران نیازی اس غلط فہمی میں ہے کہ ملک پر اس کی بادشاہت قائم ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ مہنگائی کا عذاب عوام کو کھا گیا ہے، ڈینگی اور کورونا کی آفات عوام پر نازل ہیں، عمران نیازی کے لیکچر ختم نہیں ہورہے، 3 سال سے زیادہ عرصے میں عمران نیازی نے صرف جھوٹ کو ترقی دی ہے، ملک کو جادو ٹونے اور جنتر منتر سے چلانے کی کوشش نظام پر عدم اعتماد ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں ڈینگی سے وفات پانے والوں کے لئے افسوس کا اظہار کیا اور مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.