بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبرسنا دی
اسلام آباد(مسائل نیوز)رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مکمل طور پر خشک رہیگا ۔جبکہ اس دوران دن کے وقت بیشتر علاقوں میں موسم قدرے گرم اوررات اور صبح کے اوقات شہری علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار
جبکہ میدانی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہوگا ۔اس کے علاوہ 17 اور 18 اکتوبر بروز اتوار اور پیر کے دوران شمالی ، شمال مشرقی پنجاب ،لاہور، نارووال، شکرگڑھ، سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانولہ، گجرات، کھاریاں، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پوسٹ مون سون بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔
[…] نیوز) بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، لسبیلہ،سبی ،بولان ،کوہلو ،ہرنائی اور […]