Ultimate magazine theme for WordPress.

”پتہ نہیں عامر ڈوگر نے کہاں سے باتیں بنا لیں “ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالے سے بات کرنے پر فواد چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی پر برس پڑے

2 190

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر بیان دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں عامر ڈوگر نے کہاں سے باتیں بنا لیں ۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و قومی اسمبلی میں چیف وہب عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

- Advertisement -

عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے، وزیراعظم کا کہناتھاکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پْراعتماد تھے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے، ان 3 سے 5 ناموں میں سے وزیراعظم نئیڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کوئی انا نہیں ہے، وہ ملک کے چیف ایگزیکیٹواور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور آرمی چیف اور اس آفس کی بھی ایک عزت اوراحترام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.