جشن آزادی پر باجے بجانے والےہوشیار،دفعہ 144نافذ
پی این این:حکومت کی جانب سے جشن آزادی پر ہلڑبازی،باجے بجانے پر دفعہ144نافذکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ جشن آزادی پر سڑکوں پرباجےبجانےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں یا گاڑیوں میں پریشر ہارن نصب کر کے بجانے پر پولیس فوری ایکشن کرے گی، اس حوالے سے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
دوسری جانب ون ویلرز، ریسرز اور ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے بھی پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر تعینات رہیں گی۔