
14 اگست یوم آزادی پر راہگیروں خواتین اور فیملیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف اہلیان کوئٹہ کا ( آئی جی پولیس، کمانڈنٹ چلتن رائفلز کمشنر کوئٹہ ) سے کارروائی کا مطالبہ
کوئٹہ(مسائل نیوز)14 اگست یوم آزادی پر راہگیروں خواتین اور فیملیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف اہلیان کوئٹہ کا ( آئی جی پولیس، کمانڈنٹ چلتن رائفلز کمشنر کوئٹہ ) سے کارروائی کا مطالبہ
یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ شہر میں منچلے اور اوباش نوجوانوں کا ایک مخلوق
جوکہ گروپس کی شکل میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص سول سیکریٹریٹ چوک، ہاکی چوکی امداد چوکی چمن پھاٹک، عسکری پارک چوک
نواں کلی منان چوک میزان چوک جناح روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں یوم آزادی کی آڑھ میں گاڑیوں میں سوار بزرگوں خواتین فیملیز اور راہگیروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہے
- Advertisement -
اور ہر آنے جانے والے پر پانی پھینکنا گاڑی روک کر بد تمیزی کرنا اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو ایک مشغلہ بنا لیتے ہیں
لیکن آج تک ان مخلوق کے خلاف پولیس ایف سی اور دیگر فورسز کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی
ہم اہلیان کوئٹہ آئی جی پولیس کمانڈنٹ چلتن رائفلز، کمشنر کوئٹہ سے مطالبہ کرتے ہیں
کہ خدارا پاکستان کے یوم آزادی کے دن کو عوام کے لئے ازیت میں بدلنے والے ان گروپس کے خلاف 14 اگست کے موقع پر سخت کارروائی کریں
اور سول سیکرٹریٹ چوک، امداد چوک چمن پھاٹک، عسکری پارک چوک میزان چوک نواں کلی منان چوک جناح روڈ اور دیگر علاقوں میں خواتین راہگیروں پر پانی پھیکنے اور راہگیروں کو تنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں
اور انہیں گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے ۔
[…] یار خان (مسائل نیوز) باپ کے رویے سے تنگ طالبہ والد کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی۔92 نیوز کے […]