Ultimate magazine theme for WordPress.

 کوئٹہ : موجودہ حکومت صوبے بھر میں متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے :گورنر بلوچستان ظہورآغا

عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں

0 797

   کوئٹہ : موجودہ حکومت صوبے بھر میں متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے :گورنر بلوچستان ظہورآغا
(مسائل نیوز ڈیسک )
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے بھر میں متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ا ور اس سلسلہ میں عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں ریلوے ملازمین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ھوئے کیا۔

- Advertisement -

وفد نے سید ظہوراغا کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور کوئٹہ ڈویژن کے ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا جن میں سرفہرست کوئٹہ ڈویژن کی بند ریل سروس کی بحالی، ملازمین کی رہائش کیلئے کوارٹرز کی تعمیر، گیس پریشر میں بہتری کیلئے منظور شدہ 8 انچ قطر کی نئی پائپ لائن کے کام کیاغاز میں تاخیر سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.