اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی انتخابی ترامیم کو آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وفاقی پارلیمانی نظام جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں
۔انہوںنے کہاکہ یہ ترامیم قائد اعظم کی سیاسی ونظریاتی فکر، سپریم کورٹ کے فیصلوں، آئین کے بنیادی ڈھانچے اور تصورکے خلاف ہیں ،سلیکٹڈ وزیراعظم چاہتا ہے کہ 22 کروڑ عوام ووٹ نہ ڈالیں بلکہ مخصوص افراد کا ’الیکٹورل کالج‘ سیاہ وسفید کا مالک بن جائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ قانون نہیں بلکہ انتخابی دھاندلی کا قومی منصوبہ ہے، آرٹی ایس کی پیداوار حکومت عوامی ووٹ سے جان چھڑانا چاہتی ہے