ملتان(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس (ن) لیگ نے بگاڑا،بھارت چاہتا ہے کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے، امید ہے اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو پہچانیں گے،انتقام نہیں ، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا،
عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے،بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں،پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔اتوار کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں ، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا، عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔