اسلام آباد ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی سپلائی امید کے مطابق رہی تو عید کے بعد تمام پاکستانیوں کیلئے ویکسینیشن کھول دیں گے،کورونا کی تیسری لہر میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے روزانہ 60 سے 70 ہزار ویکسین لگائی جارہی ہیں،جیسے جیسے آپ کی
- Advertisement -
عمر کی ویکسین آتی جائیگی آپ کی اس حساب سے پہلے باری آئے گی،ویکسینیشن کی اگلی سپلائی کی ایک دو دن میں تاریخ سامنے آجائے گی جس کے حساب سے ہم ویکسینیشن کے عمل کیلئے مزید اعلان کریں گے،ملک کے شمالی صوبوں میں وبا کا پھیلاؤ تو بڑھ چکا ہے ،جنوبی صوبوں میں بھی اس کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے،اگر ہم آئندہ دو ہفتے محنت کرلیں تو اس سے ہماری صحت کی بھی حفاظت ہوسکتی ہے اور لوگوں کا روزگار بھی بندھا رہے گا،رمضان کے آخری عشرے میں لوگوں کا بازاروں میں آنا جانا زیادہ ہوتا ہے، عوام ایس او پیز پر عمل در آمد کریں