Masael Quetta

طلباءو طالبات کو مفت لیکچر کےلئے تعلیمی ایپلی کیشن تیار

0 443

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چالیس سے زائد اسکول منسلک، 55ہزار طالب علم اس منفرد تعلیمی ایپلی کیشن سے استفادہ کررہے ہیں

- Advertisement -

کراچی( مسائل نیوز) طلباءو طالبات کو مفت لیکچر کے لیے تعلیمی ایپلی کیشن تیار کرلی گئی۔ تفصیلات مسائل نیوز کے اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباءو طالبات کو اپنی تدریس کا عمل جاری رکھنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں بالخصوص سیکنڈری اسکول اور کالجز کے طالب علم سخت مشکلات سے دوچا رہیں کیونکہ انھیں اسکولوں کے ساتھ ٹیوشن کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں پائی جانے والی بے یقینی کو کم کرتے ہوئے طلباءو طالبات کی ان مشکلات کو ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپ Edkasaنے آسان بنادیا ہے۔
اس ایپلی کیشن کے ذریعے طلبا ءطالبات کو تجربہ کار اور بہترین صلاحیتوں سے لیس اساتذہ آن لائن پڑھانے کے ساتھ ریکارڈ شدہ لیکچرز کے ذریعے بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
پاکستان کے شہرلاہور میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباکے تیار کردہ اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز سے منسلک نویں اور دسویں جماعت کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کی سطح کے طالب علم امتحانات کی گھر بیٹھے تیاری کرکے امتیازی نمبر حاصل کرسکتے ہیں، ٹیکنالوجی پرمبنی اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے عالمی معیار کے مطابق تدریس کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
موبائل ایپلی کیشن کی شکل میں طلباءو طالبات کی رہنمائی اور نصاب کی تیاری میں مدد دینے والے اس پلیٹ فارم سے اب تک پاکستان کے 40 سے زائد اسکول منسلک ہوچکے ہیں اور 55ہزار طالب علم اس منفرد تعلیمی ایپلی کیشن سے استفادہ کررہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.