مجھے جان کا خطرہ نہیں کیوں کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، حریم شاہ
کراچی( بیورو رپورٹ / مسائل نیوز) ماڈل ، مشہور ومعروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میری وجہ سے آج تک وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے شادی نہیں کی۔
عوام مسلم لیگ کے سربراہ و وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ماڈل حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔
ماڈل حریم شاہ نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا نام لیتے ہوئے کہناتھا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوں کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔
ماڈل و مشہور ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بھی کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہوگا لیکن ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں میری شادی کی عمر ہی گزر چکی ہے۔