MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سب غدار ہیں تو پھر ریاست کے ساتھ کون ہے؟، فواد چوہدری

1 137

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب غدار ہیں تو پھر ریاست کے ساتھ کون ہے؟ حکمران پاکستان میں نہیں ملیں گے کیونکہ وہ ہر وقت بیرون ممالک کے دوروں پر رہتے ہیں،پاکستان کا مذاق بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،فواد چوہدری نے عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکہتی ہیں ٹماٹر اور آٹا سستا ہو گیا ہے،ملک کو بحران کا شکار کردیا گیا،پاکستان کو شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔
اگر پی ٹی آئی نے صرف الیکشن لڑنا تھا تو ہمارا اپوزیشن لیڈر آنے دیتے،الیکشن کمیشن پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو روکنے کے لیے یہ ہم پر مسلط کردیئے گئے،ہمارے استعفے بھی جلد قبول کیے اور الیکشن کرانے کو تیا ر نہیں،حکمرانوں نے مخالفین پر غداری کے مقدمات بنائے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے،اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائے گی، بہت ہو گیا آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے،جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے اجلاس منعقد کرنا چاہئے تھا، آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں،عدالت کے واضح احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے،اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا،آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوروکریٹس جو 25 مئی کے واقعات میں شامل تھے اور جن کو دوبارہ حکومت نے دھاندلی کی نیت سے پنجاب میں تعینات کیا ان سے کہتا ہوں خود پنجاب سے علیحدہ ہو جائیں،ریاست کے ساتھ اپنے حلف کا پاس کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر سخت ردِعمل دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.