Get real time updates directly on you device, subscribe now.
ٹوکیوں(ویب ڈیسک)جاپان کے جنوب مشرقی علاقے میازاکی پریفیکچر میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 19 منٹ پر کیوشو کے ساحل کے قریب آیا۔
جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے فوری طور پر سونامی کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ یہ واقعہ جاپان کے لیے تازہ ترین قدرتی آفات میں سے ایک ہے، کیونکہ نومبر 2024 میں وسطی شمالی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.