
قاسم خان سوری کے بدولت آج پی ٹی آئی اور بلوچستان کے عوام کی خدمت مختلف ادراوں میں ہو رہی ہے،آصف ترین
کوئٹہ(مسائل نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے بدولت آج پی ٹی آئی اور بلوچستان کے عوام کی خدمت مختلف ادراوں میں ہو رھی ھے گورنر ہاوس، ھلال احمر، صوبائی محتسب، واپڈا، پیمرا اور دیگر ادراوں میں منتخب افراد اور عوامی رسائی انکے وژن اور فکر کی تعبیر ھے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے گذشتہ روز پشتون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بلوچستان سے منتخب پہلے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ھے جو پارلیمنٹ کو بھی تاریخی انداز میں چلانے کے ساتھ وہ واحد قومی اسمبلی کے ممبر جو اقتدار کے ایوانوں کی بجائے اپنے علاقے اپنے ووٹر اور اپنے عوام کے درمیان موجود ہوتے ھے انہوں نے اپنے علاقے علمدار روڈ، کینٹ، نواں کلی، کلی ناصران اور پشتون کے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر رھے ہیں جسکی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی اس پہلے انہوں نے کویٹہ شہر کے لئے چائینا حکومت سے ٹیوب ویل منظور کروائے، نادرا کے نئے سینٹر اور مسائل حل کروائے، نئی گیس پائپ لائن، نئے بجلی کے فیڈرز، گلی کوچے، روڈ اور دیگر پروجیکٹس منظور کروائے جو قابل تحسین ہے تقریب سے عالم کاکڑ، بلال اچکزئی، جمعہ خلجی، یوسف اغا، منصور کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔