MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اچھا تو یہ بات تھی! وہ کونسا پاکستانی بزنس مین ہے جس کی وجہ سے جوبائیڈن پاکستان سے ناراض ہوگئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے استعمال ہوا جوبائیڈن کی ناراضگی کا باعث ہے۔

صدارتی انتخاب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹرمپ کے الیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا اور جب اس بات کا علم صدر جوبائیڈن کو ہوا تو ان کا موڈ خراب ہوگیا۔

- Advertisement -

اس بات کا انکشاف ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ا ور وزیر خارجہ کو خط لکھ کر اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔

اس وقت کے سفیر سے پوچھنا چاہیئے کہ آپ کو پاکستان کا سفارت خانہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان برف نہیں پگھلی کیوں کہ اگر پگھلی ہوتی تو اب تک جوبائیڈن کی کال آگئی ہوتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.