Ultimate magazine theme for WordPress.

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عائشہ اکرم سے متعلق خاموشی توڑ دی

0 194

لاہور (مسائل نیوز)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے عائشہ اکرم سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا جب مینار پاکستان کا واقعہ ہوا تو پاکستان سے باہر تھی،تب ہم نے بھی عائشہ اکرم کے ساتھ ہمدردی کی تھی،اب ایسا لگتا ہے کہ عائشہ اکرم جھوٹ کا سہارا لے کر یہاں تک پہنچی ہے ۔

نیو نیوز کےپروگرام ” آج عائشہ احتشام کے ساتھ ” گفتگو میں حریم شاہ کا کہنا تھا شروع میں ہم نے بھی عائشہ اکرم کیساتھ ہمدردی کی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ عائشہ اکرم نے جھوٹ کا سہارا لیا اور یہاں تک پہنچی ہے ،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا اگر عائشہ اکرم سچی تھی تو اسے مقابلہ کرنا چاہیے تھا ۔

- Advertisement -

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کو میں نے پاکستان میں متعارف کرایا،میں ٹک ٹاک سے پہلے ہی مشہور تھی،انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ بدمعاش لوگوں سے پنگالیا اور اوقات یاد کرائی تھی، س نے پنگا لیا اس کو سبق سکھایا ہے،ظالم کے خلاف خاموش رہنا توہین سمجھتی ہوں۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا لوگوں کا میرے بارے میں یہ خیال بالکل غلط ہے کہ پیسہ کمانے کی خاطر لوگوں کیساتھ ٹک ٹاک بناتی ہوں ،اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،انہوں نے کہا جو بھی میرے ساتھ غلط کرے گا اسے سبق سکھا کر رہوں گی ،آج تک بے حیائی کو پروموٹ نہیں کیا اور نہ ہی کروں گی ۔

غیر معیاری مواد کی روک تھام سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ہمارے اداروں کو غیر معیاری مواد کو روکنے کیلئے الرٹ رہنا چاہیے ،ادارے اگر غیر معیاری مواد کو نہیں روک سکتے تو پھر ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگنی چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.