Ultimate magazine theme for WordPress.

اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے،مولانا حیدری

3 344

اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے،مولانا حیدری

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور احتساب اور انصاف کے اداروں نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہےاحتساب اور انصاف کا نعرہ عوام کو ورغلانے کی حد تک تھا آج پاکستان عالمی دنیا میں تنہا کھڑا ہے ہر شعبے میں ایک وزیر اور ایک مشیر لیکن دونوں کے بیانات مختلف ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار عزیز احمد لہڑی میر علی نواز لہڑی کے بھائی سردار ذادہ جاوید لہڑی حاجی ببرگ عزیز لہڑی کے چچا میر نصیر احمد لہڑی کے وفات پر تعزیت کے بعد جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر ذائد جان لہڑی نور احمد کاکڑ حافظ عبداللہ سیف الرحمن لہڑی ناصر مسح محمد کاکڑ بھی موجود تھے

- Advertisement -

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان کو اس خارجہ پالیسی نے پوری دنیا میں تنہا کردیا ہے حکومتی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر نہیں دیگر ممالک بھی ہمیں اہمیت نہیں دیتے یہ کرائے کے ترجمان اپنی کارکردگی پر پریس کانفرنس نہیں کرسکتے نااہل سلیکٹیڈ حکومت کےتین سالہ دور میں عام آدمی کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ اشیا خوردونوش، بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں ھوش ربا اضافہ حکومت کی نااھلی کاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ھوگیا تھا

مگر موجودہ نااھل حکومت میں بدترین بجلی کابحران ھے 70سال میں ایک کلو گھی کی قیمت 155تک پہنچی لیکن 3سال میں یہ قیمت 310تک پہنچ گئی لیکن بندہ ایماندار ہے تاریخی مہنگائی کامجرم عمران خان ہیں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے عوام نہ آٹا چاول ، چینی دودھ ، دہی ، سبزیاں کھا سکتی ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل رہ گئی ہے عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ جیسے بہروپئے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہےعمران صاحب امریکہ میں جیتا ہوا ورلڈ کپ کشمیر فروشی میں تبدیل ہو گیا قوم جانتی ہے عمران صاحب کہ آپ نے کشمیر الیکشن بیچا ہے جیتا نہیں انہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ ملک کا کوئی وفادار نہیں ،نہ ہی کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت ہے ۔ہمیشہ اداروں کو آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بات کی اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں سے نااہل حکمرانوں کی تاریخ بھری پڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.