Ultimate magazine theme for WordPress.

صوبے کے طول وعرض میں قومی شاہراہوں کا کام جلد مکمل کیا جائے ،عبدالقدوس بزنجو

1 615

صوبے کے طول وعرض میں قومی شاہراہوں کا کام جلد مکمل کیا جائے ،عبدالقدوس بزنجو

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سڑکیں ترقی کا ذریعہ ہیں ، صوبے کے طول وعرض میں قومی شاہراہوں کا کام جلد مکمل کیا جائے اور سپیڈ بریکرز سمیت دیگر تحفظات کا ازالہ کرکے تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے)کے نیشنل کمیشن ممبر شاہد احسان اللہ اور جنرل منیجرعمران علی آغا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

جنہوںنے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میںقومی شاہراہوں کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے این ایچ اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کو صوبے کے طول وعرض میں جہاں بھی مسئلہ ہو اس سے ہمیں آگاہ کیا جائے قومی شاہراہوں کی تعمیر بروقت اور معیار کے ساتھ یقینی بنائی جائے بلوچستان میں اکثر قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سپیڈ بریکرز قائم کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے اکثر اوقات حادثات پیش آتے ہیںفوری طور پر جتنے بھی غیر ضروری سپیڈ بریکرز ہیں انہیں ختم کیا جائے سپیکر نے کہا کہ بیلہ آواران روڈ اہم منصوبہ ہے اسے نیشنل ہائی وے اپنے ساتھ رکھے ۔جی ایم این ایچ اے نے سپیکر کو بریفنگ دی کہ بلوچستان اسمبلی سے آنے والی رولنگ کے بعد ہم نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو لکھ کر 63سپیڈ بریکرز ہٹا دیئے ہیں اور یہ کارروائی ابھی جاری ہے جتنے بھی غیر ضروری سپیڈ بریکرز ہیں وہ تمام ہٹا دیئے جائیں گے کیونکہ ہائی ویز پر سپیڈ بریکرز نہیں ہوتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.