عمران خان بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،صادق سنجرانی
چاغی (مسائل نیوز ڈیسک )وفاق بلوچستان کی ترقی پر کوشاں ہے ایوان بالا ایک قانون ساز ادارہ ہے مگر اسکے باوجود کئی سے مجھے ایک بوری آ ٹا ملتا ہے میں پہلے چاغی بعد میں بلوچستان کے عوام کا سوچتا ہوں ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ آف پاکستان حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے گزشتہ روز خان ہاوس داود آباد میں مختلف قبائلی عمائدین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں
انشااللہ بہت جلد چاغی ضلع بھی ترقی یافتہ اضلاع میں شمار ہوجائے گا انکا مزید کہنا تھا اس وقت ضلع چاغی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہے جو اس ضلع کے لیئے گیم چینجر ثابت ہونگے میں اسلام آباد اور دنیا کے کسی بھی کونے پر جاتا ہوں اپنے عوام کا احساس رکھتا ہوں میری ذاتی کوشش ہے ضلع چاغی کے لوگ خوشحال ہوں تمام بنیادی سہولیات انھیں میسر ہوں میں ضلع کے ہر مسائل سے بخوبی واقف ہوں میں اسی ضلع کا خاک ہوں انکا کہناتھانوشکی،چاغی،واشک ،خاران تینوں اضلاع سمیت بلوچستان بھر ترقی کریگا ،صادق خان سنجرانی سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی کے ماموں اور قبائلی رہنما حاجی مبین کے انتقال پر انکے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور دیگر لوگوں کے وفات پر بھی انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا بعد ازہ بروز جمعرات سینٹ چیئرمین صادق خان سنجرانی اپنے آبائی ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد دالبندین ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوگئے۔