Masael Quetta

کشمیر پریمئر لیگ معیشت سے جڑی ہے، تیمور خان

0 368

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کشمیر پریمئر لیگ معیشت سے جڑی ہے، تیمور خان

- Advertisement -

مظفر آباد (مسائل نیوز ڈیسک )کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ اب ایک گلوبل لیگ بن گئی ہے جو معیشت سے جڑی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم سے کئی غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہیں چونکہ یہ پہلی مرتبہ لیگ ہورہی ہے اس لئے آپریشنل مسائل تھے لیکن اب کے پی ایل میں بہتری کا وقت ہے۔انہوں نے کہ ہمارے پاس ذرائع کم تھے کم ذرائع میں کام کیا مشکلات آئیں رکاوٹیں آئیں مقامی نوجوانوں کو کرکٹ سے دوررکھنے کی کوشش کی گئی جس میں ناکامی ہوئی اب نوجوان کرکٹرز کھیل رہے ہیں انٹرنیشنل اسٹارز ایکشن میں ہیں۔تیمورخان نے کہا کہ میں اس لئے کے پی ایل کو گلوبل لیگ کہتا ہوں کہ اب کے پی ایل کی ویورشپ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں کے پی ایل کو وہ ویور شپ ملی جو ڈویلپڈ لیگز کو بھی ابتدا میں نہیں مل سکی۔انہوں نے کہا کے پی ایل کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ہمارا گرائونڈ کیلئے 13 سال کا معاہدہ ہے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے ایک برس کا این او سی ملا ہے لیکن اس میں توسیع ممکن ہے این اوسی اگلے برس بھی مل جائے گا پی سی بی کی گائیڈ لائنز کے مطابق کام کر رہے ہیں۔تیمور خان نے کہا کہ اس برس ڈویلپمنٹ لیگ کرائیں گے مظفر آباد میر پور اور باغ میں اکیڈمیز قائم کریں گے اکیڈمیز سے ایک ٹیم بنائیں گے اور پھر وہ کھلاڑی ڈرافٹ میں جائیں گے۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان نے کہا کہ ایک طرف کرکٹ تو میدان میں ہو رہی ہے جس کی تصویر دنیا میں دیکھی جا رہی ہے تاہم دوسرے طرف کے پی ایل سے کشمیر کو معاشی فائدہ بھی ہو گا گرائونڈز ڈویلپ ہوں گے سیاحت کو فروغ ملے گا ہوٹلنگ کا کاروبار بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ کے پی ایل صرف کرکٹ کا نام نہیں ہے گرائونڈ سے باہر یہ معیشت سے جڑی بھی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.