شہریوں کو صاف پانی کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے:گورنر بلوچستان
مسائل نیوز ڈیسک
کوئٹہ 12 اگست: ۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ہر شہری کے گھر تک صاف پانی پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی خصوصی ہدایت کی. صاف پانی کی تقسیم کے نظام کو موثر اور بہتر بنانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے. یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں ڈپٹی ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے. انہوں نے متعلقہ ذمہ دار آفیسرز پر زور دیا کہ بلا امتیاز لوگوں تک صاف پانی پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اس ضمن میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔