Masael Quetta

محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع احساس قرار

1 676

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع احساس قرار

- Advertisement -

کوئٹہ( مسائل نیوز ڈیسک )ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع کو احساس قرار دے دیا ہے ان اضلاع میں لوڈ اسپیکر ،ہتھیاوں کی نمائش ،انتشار پھیلانے والے مواد پر بھی پابندی ہوگی،قدوس بزنجو ہربار شکواہ کرتے ہیں ایسے بیانات دینے کی بجائے اسپیکر کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیںگزشتہ روز ایک بچی کو درندہ صف شخص نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاپولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیامحرم الحرام کے جلوسوں میں شریک افراد کا ماسک پہنا لازمی ہوگامحرام الحرام کے جلوسوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائےگا

کورونا سے حوالے سے خطرناک علاقوں میں مجالس پر گریز کیا جائے جلوسوں کے روایتی راستوں کو سیل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع کو احساس قرار دے دیا ہے ان اضلاع میں اسپیکر ،ہتھیاوں کی نمائش ،انتشار پھیلانے والے مواد پر بھی پابندی ہوگی نفرت انگیز بیان کرنے والے علماء دیگر اضلاع سے کوئٹہ آنے پر پابندہ ہوگی کوئی بھی فرقہ وارانہ بیان کی سی ڈی اور خرید فروخت پر پابندی ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی مکران ڈویژن میں کورونا کے پیش نظر لگایا گیا لاک ڈائون ختم کردیا گیا ہے بلوچستان حکومت کے اقدامات سے کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی کورونا صورتحال میں بلوچستان آئیڈیل نہیں لیکن دوسرے صوبوں سے بہتر ہے کورونا ویکسینشن کا سلسلہ جاری ہے سرکاری ملازمین بھی ویکسین لگوارہے ہیں انہوںنے کہاکہ قدوس بزنجو ہربار شکواہ کرتے ہیں ایسے بیانات دینے کی بجائے اسپیکر کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے موجودہ حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.