Ultimate magazine theme for WordPress.

پٹرولیم ڈویژن، اوگرا کی کمزور نگرانی نے پیٹرول بحران کو جنم دیا،آڈیٹر جنرل

1 766

پٹرولیم ڈویژن، اوگرا کی کمزور نگرانی نے پیٹرول بحران کو جنم دیا،آڈیٹر جنرل

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 20-2019ء جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی کمزور نگرانی نے پیٹرول کے بحران کو جنم دیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئل ملک میں تیل کی طلب اور رسد کے انتظام میں ناکام رہے، اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے ضروری آئل اسٹوریج کی سہولتیں بنانے میں ناکام رہا، اوگرا ان کمپنیوں سے پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل سپلائی کرا سکا، نہ سزا دے سکا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ صورتِ حال کے باعث جون 2020ء میں تیل کی قلت ہوئی، سردیوں کے لیے ایل این جی کے بروقت ٹینڈر نہیں کیئے گئے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں سستی ایل این جی کا فائدہ اٹھانے کی بجائے 7 ارب 73 کروڑ روپے کا نقصان کیا گیا۔جاری کی گئی رپورٹ میں آڈیٹر جنرل نے کہا کہ مالی سال 20-2019ئ￿ میں پٹرولیم اور پاور ڈویڑنز میں رابطہ سازی کا فقدان رہا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایل این جی کی ضرورت اور درا?مد پر درست تخمینہ لگانے میں ناکام رہی، اس صورتِ حال سے ایل این جی کی طلب و رسد میں فرق آیا اور قیمتیں بھی بڑھیں۔

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)حکومت نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل درآمدات کی مد میں کویت کو ادائیگی کیلئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.