ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب کیا، فواد چوہدری
اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے بھارت اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیٹا نے ثابت کیا کہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کی لڑائی کے لیے صف بندی ضروری ہے، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے۔