Ultimate magazine theme for WordPress.

ایوان میں وزراء کی غیر حاضری کامعاملہ کابینہ میں اٹھائیں ، ڈپٹی اسپیکر کی بابر اعوان کو ہدایت

0 702

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بابر اعوان کو ہدایت کی ہے کہ ایوان میں وزراء کی غیر حاضری کامعاملہ کابینہ میں اٹھائیں ۔ جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی وی کے خسارے سے متعلق سوال کا جواب دینے والے وزیر اطلاعات فواد چودھری قومی اسمبلی میں موجود نہیں تھے جس پر قاسم خان سوری نے بابر اعوان سے سوال کیاکہ ان سوالوں کا جواب کون دے گا؟ ۔ بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اطلاعات کو جواب دینے کے لیے ایوان میں موجود ہونا چاہیے تھا۔ قاسم خان سوری نے

- Advertisement -

کہاکہ ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ وزیر موصوف نہیں آئے تو کوئی دوسرا جواب دے گا،ڈپٹی سپیکر نے سوالات کو کچھ دیر کے لیے موخر کر دیا۔ بعد ازاں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ وفاقی وزراء کو سوالوں کے جواب دینے کے لیے ایوان میں موجود ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ جناب سپیکر اگر وزراء اور پارلیمانی سیکریٹری ایوان میں نہیں آتے تو پوری اپوزیشن آپکے ساتھ ہے، آپ وزراء کے خلاف ایکشن لیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ اس ایوان میں وزراء کو اپنے سوالوں کے جواب دینے کے لیے موجود ہونا چاہیے، بابر اعوان صاحب آپ کابینہ کے ممبر ہیں، ایوان میں وزراء کی غیر حاضری کے معاملے کو کا بینہ میں اٹھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.