غلط بیانی سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ضیاءلانگو
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ وپرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی میر ضیا اللہ لانگو نے کہاہے کہ اگراپوزیشن کی پیش کی گئی اعداد وشمار درست ثابت ہوئیں تومیں بشمول پی ڈی ایم اے کاعملہ مستعفی ہوجائیںگے اسمبلی میں تمام تر ڈاکومنٹس ریکارڈ کاحصہ بن جاتے ہیں اگر ہم درست ثابت ہوئے توثنا بلوچ کو مستعفی ہوناچاہیے کیونکہ انہوں نے غلط بیانی کاسہارا لیا اور وہ 62,63پر پورا نہیں اترتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ مجھے سب سے زیادہ افسوس غلط بیانی پر ہے اگر کوئی عام شخص کسی سڑک یا روڈ پر بیٹھے غلط بیانی کریں ان سے کوئی شکایت نہیں لیکن بلوچستان اسمبلی کا ممبر جس کے ڈاکومنٹس اسمبلی کے ریکارڈ کا حصہ بن جاتاہے اسمبلی کے اندر ڈاکومنٹس کے ذریعے غلط بیانی کرکے عوام اور اسمبلی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں
یہ اسمبلی کی توہین ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں جو میٹرس ودیگر چیزوں کے حوالے سے پیش کی گئی اعداد وشمار درست ثابت ہوئیں تو میں اور میرا عملہ استعفی دیںگے اگر قیمت 10ہزار کی بجائے ڈھائی ہزار ہوئے اور ہم درست ثابت ہوئے تو فلور آف دی ہاﺅس پر جو جھوٹ بولا گیا اور غلط بیانی کی گئی تو ثنا بلوچ کو اخلاقی طورپر مستعفی ہوناچاہیے کیونکہ آپ 62,63پر پورا نہیں اترتے غلط بیانی کا سہارا لیاگیا اس لئے اسمبلی رکنیت چھوڑ دینی چاہیے ۔
[…] نیوز) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے چار روز تک مزید بارشوں […]