Masael Quetta

بلوچستان بورڈ کا کارنامہ مختلف مضامین کے پرچے چیک نہ ہونے کاانکشاف  

0 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

      بلوچستان بورڈ کا کارنامہ مختلف مضامین کے پرچے چیک نہ ہونے کاانکشاف

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کاکارنامہ ،میٹرک کے مطالعہ پاکستان سمیت مختلف مضامین کے ہزاروںپرچے چیک نہ ہونے کاانکشاف ہواہے چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جلد بازی نے سینکڑوں طلبا وطالبات کامستقبل داﺅ پر لگادیا،مطالعہ پاکستان سمیت متعدد پیپرز چیک کئے بغیر چیئرمین کی جانب سے نام بنانے اور عہدے کی مدت میں توسیع کیلئے میٹرک کارزلٹ جلد بازی میں اعلان کردیا گیا

- Advertisement -

۔ذرائع کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک کے نتائج کااعلان تو کردیالیکن ہزاروں کے حساب سے مطالعہ پاکستان ودیگر مضامین کے پرچے چیک نہ ہونے کاانکشاف ہواہے چیئرمین کی جانب سے میٹرک کے نتائج کااعلان جلد بازی میں کرنے کی وجہ سے سینکڑوں طلبا وطالبات کامستقبل داﺅ پر لگ گیا ،ہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات کے کئی پرچوں میں غیر حاضر کیاگیاہے ذرائع کے مطابق خضدار،قلات ،سبی یہاں تک کے کوئٹہ کے اسلامیہ کالج سے چیک کئے گئے پرچے موصول نہیں ہوئے ہزاروں کے حساب سے طلبا وطالبات رزلٹ نہ ہونے کے باعث بورڈ آف پہنچ گئے ،

چیئرمین پروفیسر محمدیوسف بلوچ کی مدت ملازمت 21دسمبر 2021 کوپورا ہورہاہے ۔واضح رہے کہ رزلٹ کی تیاری اور اس کو بعد میں شائع کرنا بورڈکی سیکریسی میں آتاہے۔گزشتہ روزمیڈیا میں چیئرمین بورڈ کی جانب سے شائع ہونے والا بیان کہ میٹرک کا رزلٹ تیار ہے اور چند دنوں میں شائع کر دیاجایگا جوکہ بورڈ کے سیکریسی کے خلاف ہے وہ لوگوں کو اپنے بچوں کے رز لٹ کی تبدیلی کیلئے دعوت دینے کے مترادف ہے لہذا تمام غریب طلبا کے والدین نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ چیئرمین بورڈ کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.