ہمارا دل اہل بلوچستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ،آصف زرداری
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہمارا دل اہل بلوچستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ان کے مسائل کے حل کے لئے ادراک ہے موجودہ حکمرانوں نے جو ناانصافیا ں کیں اسکے ازالے کے لئے مفاد پرستوں کا محاسبہ کرنا ہوگا نواب ثنااللہ زہری،جنرل قادر بلوچ، نواب محمد خان شاہونی سمیت دیگر کی پارٹی میں شمولیت بڑی پیش رفت ہے مشترکہ جہد کے ذریعے ملک اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر نے میر چنگیز جمالی کی خیریت دریافت کیا وت انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی سابق صدر آصف علی ذردای نے کوئٹہ میں شاندار شمولیتی جلسے کے انعقاد پر صوبائی صدر چنگیز جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور پارٹی کی صوبائی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی انتھک محنت سے بڑے سیاسی نام پارٹی سے منسلک ہوئے ہیں جو اس بات کی غمازی کرتا ہے
کہ سیاسی سوچ فکر رکھنے والے لوگ ملک کو ان حالات سے نکالنے کے پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری جہد پر مکمل یقین رکھتے ہیں اس موقع پر میر چنگیز جمالی نے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھا کہ پارٹی کی صوبائی کابینہ پوری تندہی کے ساتھ کام کر رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں بلوچستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی ی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں اور جلدبڑی تعداد میں سیاسی سوچ اور فکر رکھنے والے لوگ بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گیں۔