اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت نئی پالیسی لا رہی ہے،ملک کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے مقامی تیل و گیس کی ایکسپلوریشن کی ضرورت ہے،ملک میں تیل اور گیس بڑے کے ذخائر موجو ہیں جن کی کھوج کیلئے انٹرنیشنل کمپنیوں کو مراعات دی جائیں گی۔ پیر کو وفاقی وزیر نے او جی ڈی سی ایل ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ۔ ا سموقع پر گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہاکہ ملک کی توانائی کی
ضروریات پورا کرنے کیلیے مقامی تیل و گیس کی ایکسپلوریشن کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت نئی پالیسی لا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر تیل اور گیس کی ایکسپلوریشن شروع ہو۔ حماد اظہر نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کا مقامی تیل و گیس کی کھوج اور دریافت میں کلیدی کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ او جی ڈی سی ایل کو جدید تقاضوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں تیل اور گیس بڑے کے ذخائر موجو ہیں جن کی کھوج کیلئے انٹرنیشنل کمپنیوں کو مراعات دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر کو ایم ڈی اور چیرمین بورڈ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے تفصیلی بریفنگ۔ دی گئی ۔
[…] نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے نہیں بڑھا سکتے اس بیان کو […]
[…] تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک پلس نے بدھ کے روز تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد تیل کی […]
[…] نیوز) پاکستان میں تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں […]