اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہائی اہم ہیدرباروں کے اطراف میں واقع اراضی کو مناسب طریقے سے برؤے کار لانے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے جامع ڈویلپمنٹ و مینجمنٹ منصوبے، لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور پنجاب میں دیگر مزارات کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے اجلاس ہوا
- Advertisement -
جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن ، صوبائی وزیرِ خزانہ ہاشم جوان بخت، معاون خصوسی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر سینئر حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیرِ اعظم کو لاہور کے تاریخی و مذہبی مقامات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکے مزار اور بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی