Ultimate magazine theme for WordPress.

اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے ہر شخص کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں،اختر مینگل

1 856

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہرطبقہ ناراض ہے ،اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے ہر شخص کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ،پیچیدہ ترین مسئلہ کا حل بھی مذاکرات سے ہوتا ہے تاہم کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ بلوچستان کا مسئلہ حل ہو، ان میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق حکومت سے ہے، کچھ لوگوں کو گملوں میں اگا کر بلوچستان کا لیڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ عناصر کبھی نہیں چاہیں گے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل ہو،

مجھے نہیں معلوم حکومت کن بلوچوں کو ناراض کہتی ہے،ہمیں کوئی بھی لقب دیں قبول ہے لیکن یہاں سیاست کرنے دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جیونیوز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچوں کی ناراضی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب وہ اس کا اظہار ہی نہیں کرتے ہیں، مجھے نہیں معلوم حکومت کن بلوچوں کو ناراض کہتی ہے، حکومت نے

- Advertisement -

ابھی تک واضح نہیں کیا کہ باہر بیٹھے ہوئے، پہاڑوں میں بیٹھے ہوئے یا شہروں میں بیٹھے ہوئے کن بلوچوں سے بات ہوگی، البتہ کچھ وزرا جنہیں وزارتیں ملی ہیں ان کے علاوہ بلوچستان کے سب لوگ ریاست سے ناراض ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے بڑے مسئلے بھی مذاکرات سے حل ہوئے ہیں اور یہ مسئلہ بھی مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر سنجیدہ ہے البتہ خطے کے جو بدلتے حالات ہیں ان کی وجہ سے مذاکرات کا شوشہ چھوڑا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.