کوئٹہ(منور شاہوانی) محکمہ کھیل کے تعاون سے منعقدہ آل بلوچستان سپورٹس بورڈ باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگیا،چیمئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 130 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تین روزہ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلے جمعہ کے روز منعقد ہوئے مہمان خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رکن بلوچستان اسمبلی اختر حسین لانگو نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشل میں انعامات تقسیم کئے،27 کے جی میں سلیمان خان نے اسرار احمد کو 30 کے جی میں محمد سیدس نے عابد علی 33 کے جی رضاء محمد نے فرید اللہ کو 36 کے جی میں ادیس نے علی اکبر کو مات دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،39 کے جی میں محمد مہدی نے سید علی ،42 کے جی میں احمد ولی نے علی آغا 46 کے جی میں جنید خان نے محمد طارق 52 کے جی میں سلمان نے ینگ ہزارہ 56 کے جی میں رفیع اللہ نے عتیق احمد 60 کلیم اللہ نے محمد علی 64 کے جی میں احسان اللہ نے عبدالناصر ،,اور 75 کے جی میں حمید اللہ نے سید اولی کو مات دیکر فائنل کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت نئی بات نہیں کامیابی کے لئے ہار جدوجہد کا جذبہ پیدا کرتی ہے بشرط یہ کہ ہمت نہ ہاری جائے کیونکہ میدان میں شہ سور ہی گرتے ہیں بلوچستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلینٹ موجود ہے اگرنوجوان باکسرز کی صحیح طور پر سرپرستی کی جائے اور ٹریننگ اور کوچنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں تو ہمارے باکسرز بین الاقوامی سطح پر غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں،صرف ان کو پالش کرکے سامنے لانے کی ضرورت ہے،جب کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تب نوجوان چوری چکاری اور دیگر جرائم سے دور ہوکر صحت مند معاشرے کی جانب راغب ہونگے معاشرتی برائیوں کو روکنے کیلئے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں پھیلے احساس محرومی کو ختم کیا جاسکتا ہے یہاں کئی بڑے بڑے مایہ ناز باکسر پیدا ہوئے بلوچستان اور پاکستان کو دنیا میں نام دلایا میری دروازے تمام کھلاڑیوں کے لیے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان سپورٹس بورڈ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے،آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات ‘شیلڈ تقسیم کی گئیں جبکہ ونر اور رنر اپ ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزر عبداللہ رند نے کامیاب ایونٹ کرانے پر تمام کھلاڑیوں و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پورے حال میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ایونٹ اختتام پذیر ہوا،